Select Page

FREE E-BOOKS 

DOWNLOAD & READ ONLINE

The MIR Books a non-profit, is building a digital library of  Internet sites and other cultural artifacts in digital form. Like a paper library, we provide free access to researchers, historians, scholars, and the general public.

مولانا سیّد ابوالاعلٰیؒ کی تفسیر ”تفہیم القرآنہمارے عہد کی معروف و مقبول تفسیرِ ِقُرآن ہے۔ اُردو تراجم و تفاسیر کی دُنیا میں جو شہرت و مقبولیتتفہیم القرآنکو حاصل ہوئی ہے، وہ معدودے چند ہی کے حصّے میں آ سکی ہو گی۔ اِس کی مقبولیت اور ہر دلعزیزی کے پیشِ نظر محترم مصنف مجدد سیّد ابوالاعلٰی مودودیؒ کے تربیت یافتہ عالمِ دین مولانا صدرالدین

اصلاحیؒ نے اِس کی نہایت جامع تلخیص فرمائی تھی۔

تفہیم القرآن کی اہمیت اور تلخیص کی ضرورت
موجودہ دور میں اردو زبان میں جو تفسیریں لکھی گئی ہیں ان میں”تفہیم القرآنکی کیا اہمیت ہے؟ اور اس کی تلخیص کرنے کی کیوں ضرورت محسوس کی گئی۔ مولانا صدر الدین اصلاحی نے اپنے پیش لفظ میں اس پر روشنی ڈالی ہے ۔ یہاں

اسے نقل کردینا مناسب معلوم ہوتاہے ۔ مولانا نےتفہیم القرآنکی اہمیت بیان کرتے ہوئے لکھاہے ۔

مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی نوّر اللہ مرقدہ کی مشہورِ زمانہ تفسیر ”تفہیم القرآن“ وقت کی ایک بہترین تفسیر ہے ۔ یہ تفسیر موجودہ دور کے ذہن کو قرآن حکیم اور اس کے بیان کردہ حقائق اور تعلیمات کے بارے میں جس طرح یقین و اطمینان کی ٹھنڈک سے بہرہ ور کرتی ہے وہ اسی کا حصہ ہے ۔ یہ پڑھنے والوں کے اندر صرف قرآن کا فہم ہی نہیں پیدا کرتی ہے، بلکہ طالبانِ حق کو ایمان کی تازگی اور عمل کی سرگرمی میں بھی عطا کرتی ہے اور ان کے اندر داعیانہ جذبات کو حرکت میں لاتی ہے

 

FREE E-BOOKS

DOWNLOAD & READ ONLINE

The MIR Books a non-profit, is building a digital library of  Internet sites and other cultural artifacts in digital form. Like a paper library, we provide free access to researchers, historians, scholars,  and the general public. Our mission is to provide Universal Access to All Knowledge.